24 دسمبر 2011 - 20:30

پشاور…پشاور میں ٹرینوں کی آ مدورفت آج بھی تاخیر کا شکار ہے۔ فیول اور انجنوں کی کمی کے باعث پسنجر اور کوئٹة ایکسپریس آج بھی روانہ نہ ہوسکیں۔

ابنا: ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس ساڑھے سات گھنٹے تاخیر سے دوپہر سوا ایک بجے اور خیبر میل سات گھنٹے تاخیر سے دوپہر ڈیڑھ بجے پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔

عوام ا ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر سے سات بج کر بیس منٹ اور کوئٹہ ایکسپریس چار گھنٹے تاخیر سے رات بارہ بج کر بیس منٹ پر پہنچیں گی۔

انجن اور فیول کی کمی کے باعث کوئٹہ ایکسپریس اور پسنجر ٹرین کی پشاور سے روانگی منسوخ کردی گئی،۔ جبکہ عوام ایکسپریس صبح نو بجے کراچی روانہ ہوگئی ہے۔  ........

/169