23 دسمبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹوحملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے.

ابنا: سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالدنعیم لودھی نے کہاہے کہ میموکیس معاملے میں ابھی انہیں حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا جس میں سیکریٹری دفاع نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو افغانستان میں اتحادی افواج سے کیے گئے معاہدوں کی تحریری تفصیلات پیش کی گئیں، کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں یہ تفصیلات طلب کی تھیں، اجلاس سے پہلے میڈیا سے مختصر گفتگو میں سیکریٹری دفاع نے کہاکہ وہ حکومت کے ملازم ہیں، میموکیس ایشو میں انہیں ابھی کوئی نوٹس نہیں ملا ، جب ایسا کوئی نوٹس ملا تو وہ اسے دیکھیں گے۔ 
.....

/169