20 دسمبر 2011 - 20:30

ایک بحرینی راہنما نے کہا: سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام التکریتی کی جماعت حزب البعث کے باقیات خلیج کی ریاستوں میں پھیل گئے ہيں اور بحرین میں ان کو مدینۃالمحد اور الرفاء میں بسایا گیا اور سیکورٹی فورسز میں کھپایا گیا ہے۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملت بحرین کی حمایت کی عالمی کانگریس (Global Congress to Help the Bahraini Nation) کے رکن نے کہا ہے کہ سابق عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین التکریتی جماعت حزب بعث کے باقیات جو عراق پر امریکی حملے کے بعد صدام کے فدائیوں کی حیثیت سے امریکیوں کی خدمت میں مصروف رہے اس وقت خلیج کی ریاستوں میں پھیل گئے ہيں اور بحرین میں ان کو مدینۃالمحد اور الرفاء میں بسایا گیا اور سیکورٹی فورسز میں کھپایا گیا ہے۔ قاسم الہاشمی نے العالم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: آل خلیفہ کے حکام نے صدام کے دہشت گرد فدائیوں کو مدینۃالحمد اور الرفاء الشرقی میں بسایا ہے اور انہیں اس ملک کی شہریت دے کر فوج، پولیس اور سیکورٹی اداروں میں بھرتی کردیا ہے اور کرائے کے یہ غنڈے عوام کے خلاف حالیہ تشدد کی کاروائیوں میں بنیادی کردار ادا کرتے رہے ہيں۔ دریں اثناء بعض اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ صدام کے باقیات کو امریکہ نے خلیجی ریاستوں میں بھجوایا ہے اور بحرین میں امریکیوں نے ہی ان کو اس ملک کی شہریت دی ہے۔ الہاشمی نے کہا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے بحرین کے لئے تشکیل یافتہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں آل خلیفہ کے مخالفین کو رکنیت نہیں دی گئی جبکہ اس کمیٹی میں مخالفین کی موجودگی اس کی غیرجانبداری کی ضمانت ہوگی اور مخالفین اور بحرینی عوام تب ہی باور کرسکیں گے کہ یہ کمیٹی آل خلیفہ خاندان کو تحفظ نہیں دے گی بلکہ غیرجانبدارانہ تحقیقات انجام دے گی۔ ادھر عراق میں بعض ذرائع کے مطابق امریکیوں نے عراقی قبائل کے عمائدین سے رابطہ کرکے ان سے کہا ہے کہ اگر وہ اس ملک میں امریکہ مخالف مسلح اقدامات کے بارے میں انہیں معلومات فراہم کریں تو امریکہ ان کو بحرین کی شہریت دے گا!۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کثیر تعداد میں بیرونی باشندوں کو بحرین کی سیاسی شہریت دی گئی ہے جن میں 15 ہزار بعثی بھی شامل ہیں جو عراق میں انسانیت کے خلاف جرائم میں مرتکب رہے ہیں۔دریں اثناء معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کے مختلف شہروں سے صدام کے پچاس ہزار حامیوں کو 2011 کے آغاز سے اب تک بحرین منتقل کیا گیا ہے۔.......

/110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 333واں دن/ آل خلیفہ کے غنڈوں کی طرف سے شعائر حسینی کی توہین