ابنا: امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ویکٹوریا نولینڈ نے کہا ہے کہ تہران میں سوئٹزر لینڈ کے سفارتخانے کے ذریعے امریکی جاسوس امیر میرزا حکمتی سے ملاقات کروائي جائے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ حکمتی کے اہل خانہ نے ستمبر میں امریکی حکومت کو اسکی گرفتاری کی خبردی تھی اور امریکہ نے انہیں قونصلی خدمات پیش کی ہیں۔
یا د رہے اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلی جنس نے سترہ دسمبر کو سی آئي اے کا ایک جاسوسی گرفتار کیا تھا جس نے اتوار کی رات کو ایران کے ٹی وی پر سی آئي اے سے تعاون کرنے کا اعتراف کیا ہے۔....... /169