ابنا: عراق کے نائب صدر کے محافظ مروان احمد دلیمی نے کہا ہے کہ اس نے طارق الہاشمی کی ہدایات کے مطابق عراق میں مذہبی فتنے پھیلانے کے لئے دہشت گردوں سے تعاون کیا تھا۔
دلیمی نے متعدد دہشت گردانہ کاروائيوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے عزاداروں کے راستے میں ایک کار بم دھماکہ بھی کیا تھا۔
اس نے کہا کہ طارق ہاشمی نے ان تخریبی کاروائيوں پر اسے پیسہ بھی دیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔قابل ذکرہے سپریم کورٹ آف عراق نے طارق الہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئے ہیں جس کے بعد وہ سلیمانہ چلے گئے ہیں۔
طارق ہاشمی پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نوری مالکی کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے بم دھماکہ کروایا تھا۔بعض رپورٹوں کےمطابق طارق الہاشمی ترکی فرار کرگئے ہیں۔.......
/169