ابنا: جنرل وحیدی نے آج ارنا سے گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربرارہ اور سپاہ پاسداران کی بری فوج کے نائب کمانڈر پر پابندیاں عائد کرنے کے واشنگٹن کے اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس طرح سے امریکی قوم کو گمراہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کا جھوٹ بولنا اور فریب دینا امریکی قوم کے لئے ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔ جنرل وحیدی نے کہا کہ ایران کے اعلی کمانڈر سیسہ پلائي ہوئي دیوار کی طرح دشمن کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف امریکہ کی پابندیاں اس راہ کے بر حق ہونے کا ثبوت ہے جس پر ملت ایران گامزن ہے اور اسی سے دشمن بوکھلا گيا ہے۔ .........../169