16 دسمبر 2011 - 20:30

امريکا ميں معاشي بحران کے سبب دو مزيد بينک ديواليہ ہوگئے اور يوں رواں سال ميں امريکا ميں ديواليہ ہونے والے بينکوں کي تعداد بانوے ہوگئي ہے.

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق امريکا کي بيمہ کمپني ايف ڈي آئي سي نے رياست آريزونا ميں ويسٹرن نيشنل بينک کو ديواليہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلوريڈا ميں پريميم کميونٹي بينک بھي ديواليہ ہوگيا ہے ماہرين کا کہنا ہے کہ رواں سال اتني بڑي تعداد ميں امريکي بينکوں کا ديواليہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ امريکي معيشت مکمل طور پر تباہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکي ہے -امريکا کي بيمہ کمپني ايف ڈي آئي سي کے مطابق سن دوہزار سات ميں امريکا ميں تين بينک ديواليہ ہوئے تھے جبکہ دو ہزار آٹھ ميں يہ تعداد پچيس ہوگئي تھي دوہزار نو ميں ايک سوچاليس امريکي بينک ديواليہ ہوئے تھے دو ہزار دس ميں ايک سو پچہتر اور رواں سال ميں اب تک بانوے بينک ديواليہ ہوچکے ہيں.....

/169