13 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایران اور عراق کے درمیان اسٹریٹیجک منصوبوں پر عملدرآمد کو دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام کے سلسلے میں ایک اہم اقدام سے تعبیر کیا ہے۔

ابنا: علی لاریجانی نے کل تہران میں عراق کی جماعت مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات میں کہا کہ مختلف اقتصادی ، صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں طویل المیعاد منصوبوں پر عملدرآمد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے استحکام کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہوگا۔

علی لاریجانی نے اس ملاقات میں عراق میں سیاسی اور سلامتی کی بہتر ہوتی ہوئي صورتحال پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی اور مذہبی جماعتوں کا باہمی اتحاد اس سلسلے کے جاری رہنے کے لۓ ضروری ہے۔ عمار حکیم نے بھی اس ملاقات میں ایران اور عراق کے بڑھتے ہوۓ تعلقات پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ عراق کی تمام موثر سیاسی جماعتیں تہران اور بغداد کے درمیان دوستانہ تعلقات میں توسیع کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔ ............

/169