12 دسمبر 2011 - 20:30

افغانستان کے وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کیا گيا ہے۔

ابنا: صوبہ پروان کے گورنر سالنگي نے کہا کہ اس صوبے کے سید خیل علاقے میں وزیر داخلہ بسم اللہ خان محمدی پر قاتلانہ حملہ کیاگيا لیکن حملے میں انہیں کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا اور وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

سالنگي نے کہا کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو وزیرداخلہ کے راستے میں اڑانے کی کوشش کی تھی لیکن اس سے پہلے کہ وہ دھماکہ کرتا اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گيا۔گذشتہ ماہ بھی افغاں وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔افغانستان میں ایک لاکھ پچاس ہزار غیرملکی فوجیوں کی موجودگي کے باوجود بھی اس ملک میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے بلکہ دہشتگردانہ حملوں میں روزانہ کئي عام شہری مارے جا رہے ہیں۔........... /169