ابنا: عراقی وزیرخارجہ ہوشیار زیباری نے العراقیہ کے ساتھ گفتگو میں شام کے بارے میں عرب لیگ کی پالیسیوں کو ناکام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں عرب لیگ کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے۔
عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم شام سے کہہ رہے ہیں کہ وہ عرب لیگ کے منصوبہ کو مبول کرلے اور شام کے مخالفین سے بھی کہتے ہیں کہ وہ تشدد اور دہشت گردی کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں ہوشیار زیباری نے کہا کہ عراق کے شام کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔.............. /169