10 دسمبر 2011 - 20:30

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ ہے کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی ڈرون طیاروں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع نے امریکی ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ ہے کہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی ڈرون طیاروں کو گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے ایک سینیراہل کار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نئی دفاعی پالیسی بنالی ہے ۔ اس پالیسی کے تحت ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیاروں کو مارگرانے کافیصلہ کیاگیاہے۔

 رپورٹ میں پاکستانی اہل کارکے حوالے سے کہاگیا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزی قبول نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو کے حملے میں 24 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔.......

/169