2 دسمبر 2011 - 20:30

امریکہ کے وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے اسرائیل کی عالمی سطح پر تنہائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کومشرقِ وسطٰی میں اپنی بڑھتی ہوئی تنہائی کو روکنے کے لیے اقدامات عمل میں لانا چاہیے۔

ابنا: امریکہ کے وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے اسرائیل کی عالمی سطح پر تنہائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کومشرقِ وسطٰی میں اپنی بڑھتی ہوئی تنہائی کو روکنے کے لیے اقدامات عمل میں لانا چاہیے۔

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی اور مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر کرے اور فلسطین کے ساتھ دوبارہ امن کوششوں کا آغاز کرے۔ اس نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ علاقہ میں جاری عوامی بیداری کے بعد اسرائيل اور امریکہ کے دوست حسنی مبارک ، بن علی اور قذافی کا خآتمہ ہوگیا ہے اور امریکہ کے دوسرے اتحادی بھی عوامی بیداری سے  سخت پریشان ہیں اور عرب عوام کی اسلامی بیداری کی تحریک کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔
........ 
/169