26 نومبر 2011 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے ، ملک کي ترقي کا ايک اہم راستہ ، پرامن ايٹمي ٹيکنالوجي کے ذريعے ، علمي بلنديوں تک پہنچنا قرار ديا ہے -

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ہفتے کي شام ، ايران کے عالمي نيٹ ورک چينل جام جم پر لائيو گفتگو ميں ، دوسرے ملکوں ميں مقيم ايرانيوں کے جانب سے ايٹمي انرجي کي اہميت کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کا جواب ديتے ہوئے کہا کہ ايٹمي انرجي ، انتہائي صاف ستھري انرجي ہے اور ہر ملک کے پاس اس سے استفادہ کا امکان ہونا چاہئے اور اس پر کچھ خاص ملکوں کي ہي اجارہ داري نہيں ہوني چاہئے

انہوں نے کہا کہ علمي ميدانوں ميں ترقي کا ايک راستہ ، پر امن ايٹمي انرجي کا حصول ہے کيونکہ اس انرجي کو ، مختلف طبي ، صنعتي اور زراعتي شعبوں ميں کئ طريقوں سے استعمال کيا جا سکتا ہے - صدر مملکت نے کہا کہ بہت افسوس کي بات ہے کہ بد عنوان اور اجارہ دار طاقتوں نے دوہرے معيار کے تحت ، ايٹمي انرجي کو ايٹم بم کے مساوي قرار دے ديا ہے -انہوں نے کہا کہ ايران کي پر امن ايٹمي سرگرميوں کے سلسلے ميں عالمي سامراجي طاقتوں کي جانب سے ہنگامہ آرائي مکمل طور پر سياسي وجوہات کي بنا پر ہے. ........

/169