ابنا: امریکی تجزیہ نگار اور سیاسی امور کے ماہر احمد علی نے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کو حکم جاری کرتی ہے۔ علی احمد نے سعودی عرب میں عوامی تحریک کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ سعودی ولی عھد اور وزیر خارجہ نے مظاہرین پر گولیاں چلانے کا حکم جاری کیا تھا اور وہی نہتے عوام کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں عوام کی تحریک کے پیش نظر کہا جاسکتا ہےکہ سعودی حکومت کی تشدد آمیز کاروائيوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا نے اب تک سعودی عرب کے حالات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ ادھر ایک سعودی صحافی سید علی واصف نے کہا ہےکہ آل سعود کا زوال قریب آرہا ہے۔ علی واصف نے کہا کہ سعودی عرب میں عوامی تحریک میں روز بروز وسعت آتی جارہی ہے جو آل سعود کی آمرانہ حکومت کی سرنگونی کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مرد عورت بچے اور بوڑھے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود بڑی بے رحمی سے عوامی مظاہروں کو کچل رہی ہے۔ علی واصف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو آل سعود کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت سے اپنے عوام کو سختی سے کچل رہا ہے جبکہ عوامی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا اور یہی آل سعود کے اضمحلال اور نابودی کا آغاز ہے۔........ /169