ابنا: یمن کے انقلابی جوانوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں نے اس منصوبے پردستخط کرکے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح اور دیگر مجرموں کے جرائم میں شرکت اختیار کرلی ہے۔ قابل ذکر ہے علی عبداللہ صالح اور اپوزیشن پارٹیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں خلیج فارس تعاون کونسل کی تجویز پردستخط کئے ہیں جس کی رو سے علی عبداللہ صالح ایک مہینے میں اقتدار اپنے نائب عبدربہ منصور ھادی کو سونپ دیں گے۔ اس تجویز کی روسے علی عبداللہ صالح کو قانونی تحفظ مل جائے گا۔ علی عبداللہ صالح پر سینکڑوں انقلابیوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ادھر یمن کی ایک سیاسی شخصیت عادل عودی نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی تجویز پر دستخط کیا جانا انقلاب یمن کے خلاف ہے۔ عادل عودی نے العالم سے گفتگو میں اپوزیشن کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دراصل اپوزیشن نے علی عبداللہ صالح کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ انہیں اپنے اعتماد میں لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک بالخصوص سعودی عرب ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کی حمایت کر رہی ہے اور یمنیوں کے خلاف علی عبداللہ صالح اور اس کی حکومت نیز خود اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔........ /169