23 نومبر 2011 - 20:30

کراچی… کراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک چوکیدار سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

ابنا: پولیس کے مطابق جامعہ کراچی کے قریب گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کے چوکیدار کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی شناخت 45 سالہ پیرل خان کے نام سے ہوئی ہے، ادھر اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 1سی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 55 سالہ حشیش محمد کو قتل کردیا جبکہ نیو ٹاوٴن اور گلستان جوہر بلاک 14 میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ......

/169