16 نومبر 2011 - 20:30

معروف شیعہ عالم دین حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کے پولیس کی جانب سے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے، بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کریں گے۔

ابنا: شیعہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو دہشت گرد کھلے عام گھوم رہے ہیں اور گذشتہ دو ماہ میں اب تک پندرہ شیعہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا چکے ہیں، تاہم پولیس ان شہداء کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی، مگر محرم الحرام کی آمد سے چند روز قبل پولیس انتظامیہ کی جانب بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریاں ناقابل فہم ہیں۔ رہنماؤں نے شیعہ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف شدیدمذمت کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرے نہ کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو، انہوں نے واضح کیا کہ چند ماہ پہلے بھی کچھ پولیس افسران نے شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کیا، مگر وہ اپنی ناپاک سازش میں کامیاب نہ ہوئے اور بالآخر شیعہ نوجوانوں کی بیگناہی عدالت سے ثابت ہو ہی گئی۔

دوسری طرف علامہ سید علی محمد نقوی نے شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاری پرشدید غم وغصے کا اظهار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم کراچی میں ہونے والی بلاوجہ گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئےحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں بے گناہ نوجوانوں کو فی الفور رہا کرے ورنہ تحفظ عزاداری کی ریلی اس طرح کے اوچھے ہتهکنڈوں کی وجہ سے دھرنے میں تبدیل ہوجائے گی اورحکومت اس کو اگر سنجیدگی سے نہیں لیتی تو ہم اپنے نوجوانوں کوچھڑانا جانتےہیں..............

/169