ابنا: امريکي ايوان نمائندگان ميں ايراني عہديداروں کو دہشتگردي کا نشانہ بنانے کے منصوبے پر بحث کے بعد تہران ميں سوئيزرلينڈ کے سفير کو دفتر خارجہ ميں طلب کرکے امريکہ کي جانب سے رياستي دہشتگردي کي مسلسل حمايت کئے جانے کو ايک گھناؤنا فعل قرار ديتے ہوئے اسکي شديد الفاظ ميں مذمت کي گئي ہے۔دفتر خارجہ ميں شمالي امريکہ کے امور کے ڈائريکٹر نے کہا ہے کہ امريکي ايوان نمائندگان کے ارکان کي جانب سے ايراني حکام کے قتل کے حوالے سے جو خطرات سامنے آئے ہيں انکو ديکھتے ہوئے ايراني حکام کے خلاف ہونے والے ہرقسم کے دہشتگردانہ حملے کي ذمہ داري حکومت امريکا پر عائد ہوگي۔ تہران ميں سوئزرلينڈ کي سفير محترمہ آگوستي نے اسلامي جمہوريہ ايران کا موقف سننے کے بعد کہا ہے کہ واشنگٹن کو فوري طور پر ايران کے موقف سے آگاہ کريں گي اور اسکے نتيائج سے اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کو آگاہ کريں گي۔
............
/169