ابنا: ریلوے ملازمین نے اپنے محکمہ کی بدحالی اور اس میں مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف آج ریلوے اسٹیشن پر کام چھوڑ ہڑتال کردی جس کے باعث راولپنڈی کے لئے جعفرایکسپریس، پشاور کے لئے کوئٹہ ایکسپریس اور کراچی کے لئے بولان میل کی روانگی متاثرہوئی ہے، ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ ریلوے کی بدحالی کے باعث ملازمین کی رہائشی کالونیوں اور ریلوے کے دیگر شعبوں کی بجلی بھی معطل ہے،دوسری جانب ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے باعث مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ ......./169
30 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 275580
کوئٹہ… ریلوے ملازمین نے محکمہ ریلوے کی بدحالی اور اس میں مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف کوئٹہ میں ہڑتال کردی ہے جس کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک کے لئے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیرواقع ہوگئی ہے ۔