29 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے تہران میں امریکہ کے انٹرنیٹ سفارت خانے کی سرگرمیوں پر مبنی بیان پر تنقید کی ہے۔

ابنا: مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں تہران میں امریکہ کا انٹرنیٹ سفارتخانہ شروع کئے جانے پر مبنی امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری ایک حقیقی امر ہے جو ملکوں کے قومی مفادات کی حفاظت کے لئے کچھ ضوابط وضع کرتا ہے لیکن ہلیری کلنٹن غلطی سے سفارت کاری کو کھلونا سمجھ بیٹھی ہیں۔

ڈاکٹر لاریجانی نےاس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ مسزکلنٹن کا بیان بےبنیاد ہے اوراسےسنجیدگی سےنہيں لیناچاہئے، کہا کہ اگرامریکہ کےامور انٹرنیٹ سفارت خانوں سے حل ہوجاتے ہوں تو امریکی صدر باراک اوباما کو بھی چاہئے کہ وہ ایک انٹرنیٹ وزیر خارجہ کےساتھ کام کریں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہیلری کلنٹن کےحالیہ بیان سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے بطن میں دہشت گردی موجود ہے اور امریکی حکومت کو اس سلسلے میں جوابدہ ہوناچاہئے۔...........

/169