20 اکتوبر 2011 - 20:30

امريکي صدر نے ليبيا کے ڈکٹيٹر کي ہلاکت کا خير مقدم کرتے ہوئے ظلم و جور پر قائم حکومت کو ناکام قرار ديا ہے -

ابنا: امريکي صدر باراک اوباما نے ، ليبيا کے ڈکٹيٹر معمر قذافي کي ہلاکت کے بعد وائٹ ہاوس کے سامنے نامہ نگاروں سے ايک گفتگو ميں ، ليبيا ميں مغرب کي مداخلت اور نيٹو کے فضائي حملوں ميں اس ملک کے شہريوں کي ہلاکتوں کي سمت اشارہ کئے بغير کہا کہ ليبيا کے ڈکٹيٹر معمر قذافي کي ہلاکت سے يہ واضح ہو گيا کہ آمرانہ حکومت آخر کار ختم ہو جاتي ہے -

امريکي صدر نے اپنے ملک ميں وسيع پيمانے پر انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کي جانب اشارہ کئے بغير جس ميں انٹي وال اسٹريٹ تحريک کے آغاز کے بعد سے شدت پيدا ہو گئ ہے ، کہا کہ ليبيا ميں انساني حقوق پر توجہ نہيں دي گئ اور بے گناہ عام شہريوں کو گرفتار ، زخمي اور ہلاک کيا گيا.

...........

/169