ابنا: اسامہ نجيفي نے کہا ہے کہ ان کا ملک رواں سال کے بعد عراق ميں فوجيوں کو ٹريننگ دينے کے بہانے باقي رہنے والے امريکي فوجيوں کو عدالتي تحفظ ديئے جانے کا مخالف ہے
- اسامہ نجيفي نے مزيد کہا کہ امريکي فوجي رواں سال کے آخر تک عراق سے چلے جائيں گے اور بہت کم امريکي فوجي عراقي فوجيوں کو تربيت فراہم کرنے کے لئے عراق ميں باقي رہيں گے-
واضح رہے کہ امريکي فوجي رواں سال کے آخر تک عراق سے نکل جائيں گے اور عراق کي سياسي جماعتوں نے عراقي فوجيوں کو ٹريننگ دينے کے لئے بہت کم تعداد ميں امريکي فوجيوں کے عراق ميں رہنے پر اتفاق کيا ہے ليکن امريکہ اپنے فوجيوں کے لئے عدالتي تحفظ حاصل کرنے کي کوشش کررہا ہے - بغداد واشنگٹن سيکورٹي معاہدے کے مطابق تمام امريکي فوجي رواں سال کے آخر تک عراق سے نکلنے کے پابند ہيں- امريکي حکام نے عراق ميں امريکي فوجيوں کي موجودگي کي مدت ميں توسيع کے لئے عراق کي پارليمنٹ اور حکومت پر شديد دباؤ ڈالا ليکن جب ان کو عراقي عوام اور سياسي جماعتوں کي شديد مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے عراقي فوجيوں کو تربيت دينے کے بہانے قليل تعداد ميں اپنے فوجي عراق ميں باقي رکھے جانے کا مطالبہ کرديا ہے -
..........
/169