ابنا: ذرائع کے مطابق لیاری ٹاوٴن کے علاقے نوا لین اور ماما ہوٹل کے قریب رینجرزکی جانب سے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران دس سے زائد افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے کاروائیوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے گزشتہ روز لیاری کے علاقے بہار کالونی میں دستی بم حملہ کے بعد مشتبہ افراد کی موجودگی اور انٹیلی جنس کی اطلاع پر مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دستی بم حملہ میں 8افراد زخمی ہوگئے تھے جن کو طبی امداد کے لئے لیاری جنرل اور سول اسپتال منتقل گیا تھا۔..........
/110