13 اکتوبر 2011 - 20:30

آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔

ابنا: تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد عوام کے کردار اور موجودگی کا جاری رہنا بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی حکمت تدبر اور گہری نظر کا نتیجہ تھا کہ جنہوں نے ملت ایران کو اچھی طرح پہچان لیا تھا۔انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے دورۂ کرمانشاہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے کہ جب مغرب والے اپنی شیطنت کے ذریعے یہ ظاہر کرنا چاہتے تھے کہ ایران کو بھی دیگر ممالک کی مانند عوام کی ناراضگي کا سامنا ہے لیکن کرمانشاہ کے عوام کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی کے عظیم الشان استقبال نے ان کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔حجۃ الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے امریکہ میں وال اسٹریٹ تحریک اور یورپ میں دیگر عوامی احتجاجی تحریکوں کو ان ملکوں کے حکمرانوں کی رسوائی اور بےعزتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو آزادی بیان اور اجتماعات کی آزادی کے دعویدار ہیں، اگر کسی ملک کے کسی کونے سے کوئی شوروغل ہوتا ہے تو وہ بیان جاری کرتے ہیں اور مذمت کرتے ہیں لیکن اب جبکہ ان کے ملکوں کے باشندے بیدار ہو چکے ہیں تو وہ طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے مظاہرین کو کچلتے ہیں یا انہیں گرفتار کر لیتے ہیں۔ خطیب نماز جمعہ نے مزید کہا کہ مغرب والے ممکن ہے ان آوازوں کو وقتی طور پر دبا دیں لیکن امریکہ اور یورپ میں جو تحریک شروع ہو چکی ہے وہ سرمایہ داری نظام کا مکمل خاتمہ کر دے گي جیسا کہ اسلامی بیداری اسرائیل کے جعلی نظام کو ختم کر کے رکھ دے گي۔ انہوں نے اسی طرح یمن اور بحرین کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ملکوں میں امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت سے ظلم جاری ہے البتہ بحرین کے عوام نے دکھا دیا ہے کہ مزاحمت سے کامیابی کی امید رکھی جا سکتی ہے۔.............

/169