ابنا: بريگيڈير جنرل احمدي وحيدي نے بدھ کے روز تہران ميں صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے، قادر نامي سمندري کروز ميزائيل کو سپاہ پاسداران اور فوج کے حوالے کيے جانے کے بارے ميں کہا کہ يہ ميزائيل زمين، فضا اور سمندر سے فائر کيا جا سکتا ہے اور جنگي بحري جہازوں اور ساحل پر دشمن کي تنصيبات کو تباہ کرنے کي پوري صلاحيت رکھتا ہے- انہوں نے کہا کہ قادر ميزائيل کي رينج دو سو کلو ميٹر ہے اور يہ نچلي سطح پر پرواز کرکے مدنظر ہدف کو پوري طرح تباہ کر سکتا ہے-ايران کے وزير دفاع نے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کو امريکا کے ساتھ ہاٹ لائن قائم کرنے کي کوئي ضرورت نہيں ہے انہوں نے ايران اور امريکا کے درميان ہاٹ لائن قائم کرنے کي امريکيوں کي تجويز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر امريکي فوجيں خطے سے چلي جائيں تو ہاٹ لائن قائم کرنے کي ضرورت ہي نہيں ہوگي اور علاقے ميں پائي جانےوالي کشيدگي خود بخود ختم ہوجائے گي -...........
/169