26 ستمبر 2011 - 20:30

ترکي کے عوام نے اپنے ملک ميں نيٹو کے ميزائلي سسٹم کو نصب کئے جانے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف استنبول ميں مظاہرہ کيا ہے.

ابنا: استنبول کے باشندوں نے شہر کے گلاتاسرائے اسکوائر پر اجتماع کرکے امريکا اور اسرائيل کے خلاف نعرے لگائے-

مظاہرے کے شرکاء نے ترکي کي حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ ترکي ميں امريکا اور نيٹو کا ميزائيلي سسٹم نصب کئے جانے کے منصوبے پر نظر ثاني کرے - اس سے پہلے بھي ترکي کي ڈيموکريٹک پارٹي کے سربراہ نامق کمال زيبک نے بھي ترکي ميں نيٹو کا ميزائل سسٹم نصب کئے جانے کے منصوبے پر ترک حکومت کي رضامندي پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس منصوبے سے مالاتيا کي سيکورٹي کو سخت خطرہ لاحق ہوجائے گا -

ترکي کي سعادت پارٹي کے رہنما اوغوز خان اصيل نے بھي ترک حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ امريکا اور يورپي يونين کے ميزائلي سسٹم کے منصوبے پر نظرثاني کرے- انہوں نے کہا کہ ترکي ميں نيٹو کے ميزائلي سسٹم کي تنصيب کا مطلب ترکي کي تباہي ہے- انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کا اصل نشانہ ترکي کے ہمسايہ ممالک ہيں- ترکي ميں مختلف سياسي جماعتوں تنظيموں اور عوام کے مختلف طبقوں نے انقرہ حکومت کے اس اقدام کي مذمت کي اور حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ اپنا فيصلہ واپس لے -......

/169