23 ستمبر 2011 - 20:30

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت سے متعلق فلسطینی انتظامیہ کی درخواست سلامتی کونسل کو بھیج دی ہے۔

ابنا: بان کی مون کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آۓ ہیں کہ جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین نواف سلام نے بھی کہا ہے کہ ان کو یہ درخواست مل چکی ہے اور وہ پیر کے دن اس درخواست کی کاپیاں سلامتی کونسل کے اراکین کو دیں گے۔ اور پھر پیر کے دن ہی سلامتی کونسل کے ارکین اس درخواست کا جائزہ لیں گے ۔ دریں اثناء امریکہ ، روس ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین پر مشتمل چار فریقی گروہ نے آج فلسطینیوں اور اسرائيل کے بارے میں ایک بیان جاری کر کے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر دو سو بیالیس ، تیرہ سو ستانوے ، پندرہ سو پندرہ اور اٹھارہ سو پچاس نیز اس سے قبل فریقین کے درمیان طے پاۓ جانے والے معاہدوں کے مطابق کوئي مناسب حل تلاش کیا جاۓ۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ جلد از جلد دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کیا جاۓ۔............

/169