ابنا: میجر جنرل سید حسن فیروزآبادی نے آج ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی جارحیت کے ابتدائي مہینوں میں ہی صدام کی افواج کو شکست دینا شروع کردیا تھا اور جنگ کے خاتمے کے لئے اپنی منصفانہ اور منطقی شرائط کا بھی اعلان کردیا تھا۔ فیروزآبادی نے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران عراق کی جارح صدامی افواج کے مقابل ملت ایران کی استقامت اور فوج، سپاہ پاسداران اور رضا کار فورس بسیج کا بھر پور کارزار ملت ایران کے عزم راسخ کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ استقامت ایسے عالم میں جاری تھی کہ دنیا ایران پر ہرطرح کےسیاسی ، فوجی اور اقتصادی دبار ڈال رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران اور مسلح افواج اپنے اور انقلاب کے اعلی اھداف و مقاصد کے حصول کی راہ میں کسی طرح کی کوششوں سے دریغ نہیں کریں گي۔یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران میں بائيس ستمبر سے ہفتۂ دفاع مقدس منایا جاتا ہے۔
........
/169
21 ستمبر 2011 - 20:30
News ID: 267235
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کی دلیرانہ استقامت اہل عالم کے لئے پائیدار مثال ہے۔