18 ستمبر 2011 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں بین الاقوامی اسلامی بیداری کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مسلمانوں کا ہدف و مقصد ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔

ابنا: صدر نے پہلی بین الاقوامی اسلامی بیداری کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران مصر اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان جھگڑا، شیطانی باتیں ہیں کیونکہ سب ایک ہیں اور سب کا مقصد ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اسلامی ملکوں میں انسانوں کے اندر سے ایک عظیم بیداری وجود میں آ رہی ہے۔اس بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا گيا جس میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ اسلامی بیداری کا سرچشمہ حقیقی اسلام اور تمام سیاسی و سماجی میدانوں میں عوام کی موجودگي پر بھروسہ کرنا ہے۔ اس بیان میں اسی طرح اسلامی بیداری کی تحریک میں عوام کے تمام طبقوں خاص طور پر نوجوانوں اور عورتوں کے بےمثال کردار پر زور دیا گيا ہے۔پہلی بین الاقوامی اسلامی بیداری کانفرنس کے اختتامی بیان میں مسئلہ فلسطین، قدس شریف، مزاحمتی تحریکوں کی حمایت اور فلسطینی قوم کی مدد کرنے پر زور دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پہلی بین الاقوامی اسلامی بیداری کانفرنس سترہ اور اٹھارہ ستمبر کو تہران میں منعقد ہوئی جس میں دنیا کے اسی سے زائد ممالک سے ایک ہزار سے زیادہ علما مفکرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔............

/169