2 ستمبر 2011 - 19:30

پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں پاکستان رینجرز نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں پاکستان رینجرز نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف ٹارگٹڈ ایکشن کئے،ان علاقوں میں خدا کی بستی،سرجانی ٹاوٴن،ملیر کھوکھراپار،اور گھاس منڈی کے علاقے شامل ہیں،ان کاروائیوں کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا،زیر حراست ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 7 ایم ایم رائفل ،1 عدد 12 بور رپیٹر،12 بور رائفل،4 عدد ٹی ٹی پستول،161 شراب کی بوتلیں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ذرائع کے مطابق کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں میں طالبان دہشت گردوں کی سرپرستی میں جرائم پیشہ افراد سرگرم عمل ہیں۔
.............. 
/169