ابنا: وکی لیکس کی طرف سے جاری کردہ خفیہ امریکی دستاویزات کے مطابق مارچ 2006 میں عراق کے شہر اسحاقی میں امریکی فوجیوں نے ایک چھاپے کے دوران دس شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا کر ایک کمرے میں جمع کیا اور پھر سروں پر گولیاں مارکر انہیں قتل کردیا تھا۔ مقتولین میں پانچ ماہ کا بچہ اور ستر سال کی خاتون بھی شامل تھیں۔ وکی لیکس کے مطابق شہریوں کو مارنے کے بعد امریکی فوجیوں نے گھر کو بھی بم سے اڑادیا اور اس کا الزام القاعدہ پر عائد کردیا ۔ پانچ سال پہلے واقعے کی اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ دفاع پینٹا گون نے امریکی فوجیوں کو بے قصور قرار دیا تھا۔ .............
/169