28 اگست 2011 - 19:30

امريکا ميں آنے والے سمندري طوفان ميں مرنے والوں کي تعداد بڑھ کر اکيس ہو گئي ہے-

ابنا: پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق امريکي حکام نے بتايا ہے کہ آيرين طوفان کے سبب اس ملک ميں ہلاک ہونے والوں کي تعداد بڑھ کر اکيس ہو گئي ہے جبکہ طوفان کے سبب دسيوں ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے-

اس وقت شمالي کيرولينا، ورجينيا، ميري لينڈ، نيويارک اور نيو جرسي سميت امريکا کي بارہ رياستوں ميں ہنگامي حالت کے نفاذ کا اعلان کرديا گيا ہے -

واضح رہے کہ آيرين سمندري طوفان، گزشتہ سات برسوں کے دوران امريکا کا سب سے بڑا طوفان ہے جس نے اس ملک کے ساڑھے چھے کروڑ لوگوں کي جان و مال کو خطرے ميں ڈال رکھا ہے-

درايں اثنا اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے شمالي اور مرکزي امريکا کے ممالک ميں آنے والے سمندري طوفان سے متاثرين کے ليے امداد کي پيشکش کي ہے- وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے آيرين طوفان کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي ہلال احمر سوسائٹي، متاثرہ ممالک کي جانب سے امداد کي درخواست کا فوري طور پر جائزہ لينے کو تيار ہے.

............

/169