28 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعتوں کے ادارے میں یوم دفاعی صنعت کے موقع پر اینٹی آرمر راکٹوں کی وسیع پیمانے پر تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل احمد وحیدی نے ان راکٹوں کی تیاری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ اینٹی آرمر راکٹ کم وزن اور سادہ ہونے نیز استعمال میں آسانی ، تیز رفتاری اور ٹھیک نشانے پر لگنے کے پیش نظر باقاعدہ جنگوں اور چھاپہ مار حملوں میں قریب اور دور کے اہداف کو تباہ کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے زمینی اور ٹیکٹیکل آپریشن میں اینٹی آرمر راکٹ کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ٹھیک اپنے ہدف پر لگنا اور اسے مکمل طور پر تباہ کرنا ان راکٹوں کی خصوصیات میں سے ہیں۔
بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے ہتھیاروں کی ڈیزائننگ اور تیاری کا مقصد مسلح افواج کے آپریشن کی صلاحیتوں کو بڑھانا بتایا اور کہا کہ ان راکٹوں کی وسیع پیمانے پر پیداوار سے مسلح افواج کی کارروائیوں کی صلاحیت میں بہت اضافہ ہوگا۔
.............

/169