27 اگست 2011 - 19:30

ليبيا کے سابق ڈکٹيٹر قذافي نے اعلان کيا ہے کہ وہ ليبيا ميں اقتدار کي منتقلي پر تيار ہے.

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق قذافي کے ترجمان نے ايک پيغام ميں کہا ہے کہ قذافي نے ليبيا ميں اقتدارکي منتقلي کے سلسلے ميں مذاکرات کے لئے آمادگي ظاہر کي ہے- ترجمان نے بتايا ہے کہ ليبيا ميں اقتدار کي منتقلي کے لئے ممکنہ مذاکرات ، قذافي کے بيٹے سعدي کے ذريعے منعقد ہوں گے -

قذافي نے ايسےحالات ميں اقتدار کي منتقلي کے لئے مذاکرات کي آمادگي ظاہر کي ہے کہ جب دارالحکومت ليبيا کے پچانوے فيصدحصے پر انقلابيوں کا قبضہ ہو چکا ہے اور خود قذافي روپوش ہو گيا ہے -

در ايں اثنا انقلابيوں نے صلاح الدين علاقے ميں ايک جيل سے قيديوں کي پچاس جلي ہوئي لاشيں بر آمد کي ہيں -

رپورٹوں کے مطابق قذافي کے فوجيوں نے بھاگنے سےقبل ، ان قيديوں کو ہينڈ گرينيڈ سے مار ڈالا -صلاح الدين ميں قذافي کے فوجيوں کي کمان قذافي کےبيٹے خميس کے ہاتھ ميں تھي جو اس وقت فرار ہے-

جمعے کے روز بھي انقلابيوں نے اعلان کيا تھا کہ قذافي کے فوجيوں نے ، بھاگنے سے قبل ، باب العزيزيہ ميں ڈيڑھ سو قيديوں کو ہلاک کر ديا. ...........

/169