23 اگست 2011 - 19:30

شام کے مرکزي شہر حمص ميں مسلح افراد نے چودہ شہريوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرديا ہے.

ابنا: شام کي سرکاري خبر رساں ايجنسي نے خبردي ہے کہ مسلح افراد نے چودہ افراد کو اغوا کرنے کے بعد انہيں قتل کرديا اور اس کے بعد ان کي مسخ شدہ لاشيں سڑکوں پر پھينک ديں -

دوسري طرف حمص شہر کے ايک عرب ثقافتي سينٹر کي عمارت کے سامنے ايک بم دھماکے ميں ايک شخص زخمي ہوگيا جبکہ مسلح افراد نے شام کي پوليس کے ايک اہلکار کو گولي مار کر زخمي کرديا ہے-

گذشتہ چند مہينے سے شام کے بعض شہروں منجملہ حمص شہر ميں مسلح افراد جو غير ملکي ايجنٹ بتائے جاتے ہيں عوام کي املاک کو نقصان پہنچا نے کےساتھ ساتھ بے گناہ شہريوں کو ہلاک کرکے ملک کي فضا ميں خوف و ہراس پھيلانے کي کوشش کررہے ہيں -

ان مسلح افراد نے شام کي سيکورٹي فورس اور فوج کے جوانوں پر بھي حملے کرکے انہيں ہلاک کيا ہے -...............

/169