ابنا: گزشتہ ہفتوں کے دوران درجنوں افراد صوماليہ، اتھوپيا، جيبوٹي اور ايريٹريا ميں خشک سالي کي وجہ سے ہلاک ہوئے ہيں اور علاقے ميں ايک کروڑ بيس لاکھ لوگوں کو غذائي اشياء کي شديد ضرورت ہےـ
رپورٹ کے مطابق صوماليہ ميں چودہ لاکھ بچے بھکمري کا شکار ہيں اور ان ميں تين لاکھ نوے ہزار بچے غذائيت کي قلت سے دوچار ہيں اور ايک لاکھ چاليس ہزار بچے بھوک سے ہلاک ہو سکتے ہيں ـ
افريقا کے اس علاقے ميں گزشتہ چند مہينوں کے دوران ساٹھ سال کا سب سے ہولناک قحط پڑا ہے اور اقوام متحدہ کے بار بار کے انتباہات کے باوجود بڑي طاقتيں علاقے کے عوام کو بحران سے نجات دلانے کے لئےکوئي سنجيدہ اقدام نہيں کر رہي ہيں ـ
قابل ذکر ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران سميت معدودے چند ممالک نے انسان دوستانہ امداد متاثرہ عوام کے لئے ارسال کي ہے-
............
/169