ابنا: شامي ذرائع نے بتايا ہے کہ ملک کي فوج مسلح دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے لاذقيہ شہر ميں داخل ہوگئي ہے جسکے بعد مسلح شرپسندوں اور فوج کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي ہيں-
کہا جارہا ہے کہ ان جھڑپوں ميں متعدد افراد زخمي ہوئے ہيں جبکہ بہت سے شرپسندوں کو گرفتار بھي کيا گيا ہےشام پريس کے مطابق لاذقيہ شہر ميں مسلح افراد نے بڑي تيزي کے ساتھ کاروائياں کي ہيں جسکے مقابلے کے لئے فوج کو وہاں بھيجنا پڑا ہے-
سرکاري ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کي رات دو مسلح گروہوں نے لاذقيہ شہر ميں سيکورٹي اداروں اور پوليس اسٹيشنوں پر حملے کئے- ادھر شام کے انساني حقوق کے مرکز نے بتايا ہے کہ لاذقيہ شہر ميں فائرنگ کي آوازيں سنائي دے رہي ہيں اور بيس فوجي گاڑياں شہر ميں داخل ہوگئي ہيں-............
/169