11 اگست 2011 - 19:30

بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کےسفیر نے اھل سنت کے مفتی اعظم کےساتھ ملاقات کرکے عالم اسلام، بحران فلسطین، بالخصوص عالمی یوم قدس کے بارے میں بات چيت کی۔

ابنا: دونوں رہنماوں نے اسلامی ملکوں کے اتحاد پر زور دیا۔ غضنفر رکن آبادی نے شیخ محمد رشید قبانی سے ملاقات میں امید کا اظہار کیا کہ ماہ مبارک اپنی برکتوں کے ساتھ مسلمانوں کےدرمیاں باہمی تعاون کا سبب بنے گا۔ رکن آبادی نے عالمی یوم قدس کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ مسلمانوں کو بڑی شان و شوکت سے یہ دن منانا چاہیے ۔ انہوں نے معاویہ امام حسن و امام حسین نامی ٹی وی سیریل کے خلاف ورلڈ اھل بیت اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کا پیغام بھی انہیں پیش کیا۔ اس ملاقات میں لبنان میں اھل سنت کے مفتی اعظم نے کہاکہ اھل سنت کے عقائد کے مطابق اسلام کی بزرگ ہستیوں کو فلمی کردار میں مجسم کرنا منع ہے اور شیخ الازھر نےبھی اس سیریل کے خلاف فتوی جاری کیا ہے اور اس کے نشر کئےجانے پر پابندی عائد کی ہے۔ .............

/169