ابنا: جواد فیروز اور ماتر ماتر کو رواں سال مئی میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب انھوں نے حکومت مخالف مظاہروں سے نمٹنے کے معاملے پر پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ماتر نے رہائی کے بعد میڈیا کو بتایا کہ قید کے دوران ان پر تشدد کیا گیا تھاجبکہ ان کے ساتھیوں کے ساتھہ بھی اسی قسم کا سلوک کیا گیا۔بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے مطابق اب بھی ایک ہزار سے زائد سیاستدان بحرین کی جیلوں میں موجود ہیں۔
..............
/169