ابنا: برطانیہ میں فلسطین کے لیے انصاف کے مرکز کے سربراہ حسین نوارہ نے پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں حالات انتہائی تشویشناک ہیں اور اس علاقے کے عوام کو عالمی امداد خاص طور پر طب کے شعبے میں امداد کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی میں بہت سی دواؤں اور طبی آلات کی تاریخ گزر چکی ہے اور ان میں سے نوے فیصد اشیا قابل استعمال نہیں ہیں۔حسین نوارہ نے مزید کہا کہ غزہ کے بہت سے لوگ غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور اسرائیل اپنی پالیسیوں کے ذریعے انہیں غربت میں گرفتار اور وسائل و امکانات سے دور رکھنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت غزہ میں ساٹھ فیصد سے زائد لوگ غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔.............
/169