1 اگست 2011 - 19:30

تحریک حماس و تنظیم الفتح نے صہیونی ریاست کو حملوں میں تیزی لانے کی بابت خبردار کیا ہے۔

ابنا: تنظیم الفتح کے ترجمان اسامہ ا لقواسمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست اپنے داخلی مسائل سے فرار کرنے کےلئے فلسطینیوں پرحملے بڑھانے کے درپے ہے ۔ ادھر حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے قلندیا مہاجر کیمپ پر صہیونی حملے اور ان حملوں میں دو فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کی۔سامی ابو زھری نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں صہیونی ریاست کی جارحیت اس کی درندگي کی دلیل ہے ۔ یادرہے پیر کے دن غرب اردن میں واقع قلندیا مہاجرکیمپ پرصہیونی ریاست کے حملوں میں دو فلسطینی شہید اور کئي زخمی ہوئےتھے۔ ............

/169