ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےدفاعی تبلیغاتی ادارے کے سربراہ میجر جنرل جزائری نےکہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمی خامنہ ای نے ملک کی آبی سرحدوں کو بیمہ کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ رہبر معظم کا بندر عباس اور صوبہ ہرمزگان کا دورہ اور مسلح افواج سے خطاب بہت ہی اہم تھا جزائری نے کہا کہ رہبر معظم نے اپنے اس سفر کے دوران دشمنوں کی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنا کر بحریہ کو ایک نیا ولولہ اور جوش عطا کیا ہے انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کی بری ،بحری اور ہوائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔............./169
23 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 255378
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےدفاعی تبلیغاتی ادارے کے سربراہ نےرہبر معظم انقلاب اسلامی کے دورہ بندر عباس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم نے ملک کی آبی سرحدوں کو بیمہ کردیا ہے۔