18 جولائی 2011 - 19:30

صہيونی رياست نے دھمکی دی ہےکہ اگر فلسطینی اپنی آزاد حکومت کو تسلیم کروانے کی کوشش بند نہیں کریں گے تو ان پرحملہ کردیا جاے گا۔

ابنا: صہيونی رياست کے نائب وزیرخارجہ دانی ایالون نے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کو دھمکی دی ہےکہ یہ انتظامیہ اپنی آزاد حکومت کو تسلیم کروانے کی کوشش بند کردے ورنہ اسرائيل شدید کاروائي کرے گا۔ اس صہيونی عہدیدار نے کہا ہےکہ اسرائيل فلسطین کے آزاد ملک کے تسلیم کئے جانے کی راہ میں ہرممکن رکاوٹ ڈالے گا۔ قابل ذکرہے فلسطینی انتظامیہ کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ستمبر میں اس درخواست کاجائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اب تک ایک سوچالیس ملکوں نے فلسطین کے آزاد ملک کو تسلیم کرنے پرآمادگي ظاہر کی ہے۔
...............
/169