ابنا: اطلاعات کے مطابق ان کے اس ایک روزہ دورے میں ایک اعلی رتبہ وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے صدر اس دورے کے دوران افغان صدر سے علاقائی مسائل دو طرفہ تعاون دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان سے غیرملکی فوجوں کی واپسی اور انخلا کے بارے میں بات چیت کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے صدر نے ایران کا بھی دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی تھی۔.............../169
18 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 254431
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لیے آج کابل جا رہے ہیں۔