9 جولائی 2011 - 19:30

ترکی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ ایرانی حکام سے گفتگو کے لئے آج تہران کا دورہ کریں گے۔

ابنا: ترکی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر بہمن حسین پور نے کہا ہے کہ ترکی کے وزيرخارجہ احمد داؤد اوغلو ایرانی حکام سے گفتگو کے لئے آج تہران کا دورہ کریں گے ایرانی سفیر کے مطابق اوغلو دو طرفہ تعلقات اور علاقائي اور بین الاقوامی مسائل پر ایرانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ تر کی کے وزير خارجہ ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ گفتگو کے علاوہ دیگر اعلی ایرانی رہنماؤں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169