26 جون 2011 - 19:30

کراچی...ایم کیوایم نے کراچی میں آزاد کشمیر کی دو نشستوں پر انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پرحکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ہے ، علیحدگی کا فیصلہ فاروق ستار نے مرکزی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کرتے ہوئے کیا۔فاروق ستار نے کہا کہ2008میں انتخابات کے بعدان کے مینڈیٹ کو تسلیم کیااور ان کی غیر مشروط حمایت کی گئی ،الطاف حسین نے سب سے پہلے مبارکباد دی ،پیپلز پارٹی نے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور ہم نے پر خلوص جواب دیا ،تاہم پی پی کی جانب سے وعدہ پر عمل نہیں کیا گیا۔

ابنا: فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے وزرا محض نام کے وزیر تھے اور وہ عوام کے مفاد میں کوئی بھی فیصلہ کرنے میں آزاد نہیں تھے۔ایم کیوایم کے خلاف جرائم پیشہ عناصر کو استعمال کیا گیا، تین سو سے زائد کارکن اور رہنماوٴں کو شہید کیاگیا جس میں ایم پی اے بھی شامل ہیں، ہمارے بستیوں پر دہشت گردوں نے حملے کیے۔ایم کیو ایم صدر اور وزیراعظم کو آگاہ کرتی رہی ۔ان کا کہنا تھاکہ حکومتی رویئے سے ایم کیوایم کارکن اور عوام مایوسی کا شکار ہوتے رہے۔ہم نے ہر طرف سے تنقید کا سامنا بھی کیا اور صبر کیا ۔انہوں نے الزا م عائد کیا کہ حکو مت کی جانب سے رحمان ملک نے آزاد کشمیرکی مہاجرین کی کراچی میں دو نشستوں میں ایک مانگی اور نہ دینے کی صورت میں دونوں پر انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی ، اور صرف چوبیس گھنٹے پہلے انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت