ابنا: علی الصیراوی نے العالم ٹی وی چینل سے انٹرویو میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ یمن کے عوام اس وقت انتہائي سخت مرحلے سے گزر رہے ہیں، کہا کہ یمن کے عوام کے پاس محدود آپشن ہیں اور ملک میں بدامنی بڑھنے کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی عبداللہ صالح کی حکومت اور ان کا خاندان ملک میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں اور جو بھی کسی بھی شکل میں اس حکومت کی حمایت کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ذمہ دار ہیں۔دوسری جانب یمن کے بین الاقوامی امور کے ماہر عبداللہ قیسی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں سازشیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن مختلف قبائل سے مل کر تشکیل پایا ہے اور سعودی عرب ان قبائل کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا رہا ہے تاکہ وہ یمن میں خانہ جنگي شروع کروا کے اس ملک کی صورت حال کو اپنے حق میں کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنی سازشوں سے یمن میں ایک عوامی حکومت کی تشکیل کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ ایسی حکومت کی تشکیل مشرق وسطی کے علاقے میں امریکہ سعودی عرب اور صہیونی ریاست کے مفادات اور مقاصد پر ایک کاری ضرب ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز