11 جون 2011 - 19:30

عراقی پارلمنٹ نے امریکی وفد کو اشرف چھاؤنی جانے کی اجازت نہ دینے کے نوری مالکی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

ابنا: امریکی کانگریس کا ایک وفد عراق کے صوبۂ دیالہ میں واقع منافقین کے دہشتگرد گروہ ایم کے او کے اڈے اشرف چھاؤنی میں اس گروہ کے عناصر ےس ملاقات کے لۓ بغداد گيا ہے لیکن عراقی حکومت نے امریکی کانگریس کے وفد کو عراق میں ایم کے او دہشتگرد گروہ کے اڈے جانے سے روک دیا ہے اور اس وفد سےکہا ہے وہ جلد از جلد عراق سے چلاجائے۔ ادھر حکومت کے ترجمان علی الدباغ نے بھی کہا ہے کہ عراقی حکومت امریکی کانگریس کے وفد کا ہرگز استقبال نہیں کرے گي۔ عراقی پارلیمنٹ نے نوری المالکی حکومت کے اس اقدام کو سراہتےہوئے کہا ہے کہ عراق کوامریکہ کی مداخلت اور توسیع پسندی کوروکنے کے لئے اس طرح کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ پارلمنٹ کے ایک رکن حسین علی نے کہا کہ نوری المالکی کے اس اقدام سے پارلمنٹ اور عوام خوش ہوئےہیں۔ یادرہے منافقین کے دہشگرد گروہ ایم کے او کو کہ جسے دنیا کے مختلف ملکوں نے دہشتگرد قراردیاہے، انیس سو اسی میں عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام اور امریکہ اور یورپی ملکوں کی حمایت سے عراق صوبہ دیالہ کی اشرف چھاونی میں رکھاگیا ۔ ایم کے او دہشتگرد گروہ نے صدامی کارندوں کے ساتھ ملکر ایران اور عراق کی قوموں پربےپناہ مظالم ڈھاےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت