8 جون 2011 - 19:30

چين کی کمیونسٹ پارٹی کے نائب سربراہ چن جی لی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانےکی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: چن جی لی نے بیجنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مھدی صفری سے ملاقات میں کہا کہ دونون ملکوں کےتعلقات میں فروغ آرہا ہے اور چین کی خارجہ پالیسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت حاصل ہے۔ جی لی نے کہا کہ ایران اور چين کے تعلقات کے چالیس سالہ دوستانہ تعلقات یہ ظاہر کرتےہيں کہ دونوں ملکوں کےدرمیاں کبھی بھی اختلاف نہیں رہا ہے اور تہران بیجنگ کے تعلقات باہمی دوستی اور احترام کی بنیادوں پراستوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کےتعلقات میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ہے اور چین تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات اور تعاون بڑھانے سے علاقے اور عالمی سطح پر امن واستحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت