ابنا: کہا جاتا ہے کہ زینب کی شہادت کا اصل سبب وہ اعصاب شکن زہریلی گیس ہے جو نہتے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے استعمال کی گئی۔
اس سے قبل زینب تاجر کا سولہ سالہ بیٹا بھی فورسز کے ٹارچر کے نتیجے میں شہید ہوچکا تھا۔
اسی دوران کل جمعرات کے دن باوجود سخت روکاوٹوں کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں جاری رہیں جبکہ عوام نے جمعے کے دن وسیع تر مظاہروں اور ریلیوں کی کال دی ہے۔ادھر بحرین کی سب سے بڑی جماعت الوفاق نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے ایک اعلیٰ رکنی کمیٹی کی تشکیل کے لئے اکٹھی ہوجائیں تاکہ ایک مؤثر اور ہمہ جہتی مذاکرات عمل میں لائے جاسکیں۔
الوافاق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی اس دعوت کا بھی خیر مقدم کیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بحرین میں جامع اصلاحات کے لئے مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز